المصطفی اکیڈمی تعارف
المصطفی اکیڈمی کا مقصد، نوجوانوں کی اس انداز میں تربیت کرنا ہے کہ وہ؛
اصول دین کی ضروری معرفت رکھتے ہوں۔
اپنی شخصیت اور جوانی کی استعداد کو سمجھتے ہوں۔
جوانی میں پیش آنے والے مسائل خصوصا میڈیا کے منفی اثرات کا ادارک رکھتے ہوں۔
اپنی عملی زندگی میں احکام شرعی کی رعایت کرنے والے ہوں۔
والدین، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ اچھا برتاو رکھتے ہوں۔
معاشرے میں مختلف مذہبی مکاتب اور سیاسی افکارسے تعلق رکھنے والے افراد کی پھچان اور انکے ساتھ اچھے روابط برقرار کرنے کی صلاحیت ہو۔
اپنے تاریخی، قومی وسیاسی مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لئے دوسروں کے ساتھ مل جلکر کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔
خدا کی کچھ اس طرح پہچان ہو کہ ہمیشہ زندگی کے ان تمام مراحل اور معاملات میں مقصود صرف رضاء الہی کو قرار دیں۔
ان اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے سن ۲۰۱۲ میں المصطفی اکیڈمی نےتربیتی ورکشاپ کے پروجیکٹ کو شروع کیا۔ البتہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ، تربیت زمانی لحاظ سے طولانی، تکاملی لحاظ سےتدریجی اور جہات کے لحاظ سے متنوع عمل ہے، ورکشاپ سے تمام تربیتی اہداف کامل طور پر حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ لیکن ورکشاپ میں جن اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے ان میں جوانوں کی عملی تربیت کے ساتھ ساتھ ایسے اصولوں اور طریقوں کی طرف راہنمائی کرنا جن پر چلتے ہوئے وہ اپنے اس تربیتی عمل کو کہ جسکا آغاز اس ورکشاپ سے کیا ہے والدین کی توجہ، علماء کی راہنمایی اور مطالعہ کی مدد سے کامل کرسکے۔
: ورکشاپ میں پڑھائے جانے والے موضوعات
عقاید: خدا شناسی، راہنما شناسی، انسان شناسی اورمذہبی شبہات کے جوابات۔
احکام اسلامی: روزمرہ مسائل، سوشل میڈیا اور جوانوں کو درپیش مسائل
اخلاقی اور اجتماعی مسائل: دوستی کے آداب، زندگی گزارنے کا اسلامی طریقہ کار، بلوغت کے مسائل، نظم و ضبط، خود سازی میں مدد کرنے والے اسباب اور عزاداری کے مسائل شامل ہیں۔
ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر سیمینارز بھی منعقد کئے جاتے ہیں جنکے موضوعات؛
تکفیریت کا تعارف۔
جنگ نرم۔
اتحاد بین المسلمین کی اہمیت۔
تعلیمی کیریئرگائڈنس۔
ہر رات حلقہ معرفت کا بھی انعقاد ہوتا ہے جس میں نوجوان سے انکی پسند کے موضوعات اور مبتلا بہ مسائل پر آزاد ماحول میں گفت و شنید ہوتی ہے۔
اسکے علاوہ نوجوانوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے منقبت خوانی، ڈرائنگ کلاس اور کھیل کے مواقع بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔
No comment yet, add your voice below!